ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ليبيا کي قومي عبوري کونسل کے سربراہ مصطفي عبدالجليل نے بنغازي شہر ميں سنيچر کو طلباء اور کچھ ديگر گروہوں کي جانب سے کئے جانے والے اعتراضات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کيا کہ اگر ليبيا کي قومي عبوري کونسل کے اراکين نے اپنے عہدوں سے استعفےدے ديئے تو اس صورت ميں ملک ميں خانہ جنگي شروع ہونے کا امکان پيدا ہوجائے گا -
ليبيا کي قومي عبوري کونسل نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کونسل کے اراکين اپنے عہدوں سے استعفے دينے پر تيار نہيں ہيں ملک ميں خانہ جنگي کي روک تھام کو اس فيصلے کي وجہ قرار ديا- واضح رہے کہ اتوار کو بھي بنغازي شہر ميں واقع قومي عبوري کونسل کے دفتر پر اس کونسل کي کارکردگي سے ناراض افراد نے حملہ کرديا تھا-
يہ اعتراضات اتنے شديد تھے کہ ليبيا کي قومي عبوري کونسل کے سربراہ عبدالجليل اور دوسرے عہديداروں کو سخت حفاظتي انتظامات کے تحت اس کونسل کي عمارت سے باہر نکالا گيا.......
/169